16 نومبر 2013 - 20:30

مغربي عراق کے صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ ميں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے پيش نظر فوج نے کرفيو نافذ کرديا ہے.

ابنا: عراق کے مغربي صوبے کے  شہرفلوجہ ميں فوج نے اعلان کيا ہے کہ شہر ميں غير معينہ مدت تک کے لئے کرفيو نافذ کرديا گيا ہے.

فلوجہ ميں دہشت گردوں کے تازہ ترين حملے ميں ايک ہي گھر کے بارہ افراد جاں بحق ہوگئے -دہشت گردوں نے ايک گھر کے اندر بموں کے دو دھماکے کرکے ان افراد کوجاں بحق کرديا -  گذشتہ بدھ کو نامعلوم مسلح افراد نے فلوجہ شہر کے گورنر عدنان حسين کو گولي مار کر جاں بحق کرديا تھا -فلوجہ کے گورنر کو اس وقت حملے کا نشانہ بنايا گيا جب وہ ايک تعميراتي پروجيکٹ کا اس کے انجينئر کے ساتھ معائنہ کررہے تھے -عراق کے مختلف علاقوں ميں سيکورٹي کے سخت انتظامات کے باوجود سعودي عرب قطر اور امريکا کے حمايت يافتہ دہشت گرد گروہ عام شہريوں اور عراقي سيکورٹي فورس  کے خلاف اپنے دہشت گردانہ اقدامات جاري رکھے ہوئے ہيں.

.......

/169